زابل ( ھمگام نیوز) آج ایک اور بلوچ شہری کو زابل میں ایرانی قبضہ گیر فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ـ تفصیلات کے مطابق آج مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زابل میں ایرانی فورسز نے ایک بلوچ شہری پر بڑی بے رحمی سے فائر کھول دیا فائرنگ کی زد میں آکر داؤد گورگیج نامی بلوچ شدید زخمی ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق گولیاں داؤد گورگیج کے ٹانگوں پر لگی ہیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تاہم دوسری جانب شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسپتال عملہ کے مطابق زخمی شخص کی ٹانگیں ناکارہ ہو چکی ہیں کئ گولیاں لگنے کی وجہ سے وہ اب چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہے ـ
علاقائی نماہندوں کے مطابق رواں سال میں ایرانی درندہ صفت فورسز، پاسداران انقلاب اور پولیس کی فائرنگ سے درجنوں بلوچ شدید زخمی اور شہید ہوگئے ہیں ایرانی شیعہ ملا ملٹری کی بلوچ قوم پر تاحال بربریت جاری ہے انھوں نے مزید کہا ہے کئ ایسے بلوچ ہیں جو کہ ایرانی قابض فورسز کی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں جن کی تفیصلات ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے کیونکہ ان میں ایسے بلوچ بھی شامل ہیں جو گاؤں اور کوہستانی علاقوں میں رہتے ہیں جہاں جدید دور کے ابلاغی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آیا ہے ـ