چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںایرانی فورسز نے تین بلوچ فرزندوں کوجبری طور اغوا کردیا

ایرانی فورسز نے تین بلوچ فرزندوں کوجبری طور اغوا کردیا

کنارک ( ھمگام نیوز) ہمارے نماہندے کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں ایرانی خفیہ ایجنسیوں اور قابض ایرانی فورسز زیر قبضہ بلوچستان کے مختلف شہروں سے تین غیر مسلح عام بلوچ شہری جوانوں کو شک کی بنیاد پر مختلف ایریاز میں جبری طور پر گرفتار کرکے خفیہ ٹارچر سیلوں میں منتقل کر دیا ہے ـ تفصیلات کے مطابق کنارک شھر میں دو بلوچ فرزند وحید بلوچ اور زکریا بلوچ کو زبردستی حراست بعد جبری طور پر اغوا کر دیا ,

دوسرے واقع میں عبدالغنی گہرامزہی کو پشین میں گرفتار کرکے جبری حراست بعد منظر عام سے غائب کر دیا گیا ـ

تفصیلات کے مطابق ان تینوں بلوچوں کے بغیر کسی وضاحت  اور قانونیجواز الزامات کے انھیں گرفتار کرکے کسی عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ایرانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور اغوا کر دیا گیا۔یاد رہے گزشتہ کئی دہائیوں سے قابض ایران نے زیر قبضہ بلوچستان میں مظلوم و محکوم بلوچوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے موجودہ صدی کے ابتدائی دور میں قابض ایرانی فورسز، پاسداران اور مختلف خفیہ ایجنسیوں نے بلوچوں کے مسلسل نسل کشی اور جبری گمشدگیاں روز کا معمول بن چکی ہیں یاد رہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران درجنوں بلوچ سلسلہ وار ایرانی ظلم و ستم کا شکار ہو کر اپنی زندگی سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔ درجنوں بلوچ حبس بے جا تشدد کا نشانہ بن کر مختلف خفیہ ٹارچر سیلوں میں قید رکھا گیا ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز