سه شنبه, مې 6, 2025
Homeخبریںایرانی فورسز پر خودکش حملہ، زمہ داری جیش العدل نے قبول کرلی

ایرانی فورسز پر خودکش حملہ، زمہ داری جیش العدل نے قبول کرلی

مغربی بلوچستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے خاش زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے بس پر خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب اہلکارہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے زیرقبضہ بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے خاش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا، خود کش حملے میں 20 اہلکار  ہلاک ہوگئے جب کہ 20 زخمی ہیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 5 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زرائع کے مطابق حملے کی زمہداری جیش العدل نے قبول کرلی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز