چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان شدید زخمی

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان شدید زخمی

سراوان( ھمگام نیوز) گزشتہ دن قابض ایرانی فورسز نے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے دور دراز علاقہ سری کوران میں ایک راہ چلتی گاڑی پر بلا وجہ فائرنگ کرنے سے طارق سپاہی نامی بلوچ نوجوان شدید زخمی ہوگئے آمدہ اطلاع کے مطابق طارق سپاہی اپنی گاڑی لے کر کہیں جا رہے تھے جو کہ گاڑی خالی بھی تھا لیکن قابض ایرانی فورسز گاڑی کو روکے بغیر دیکھتے ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں تین گولیاں طارق سپاہی کی ٹانگ پر لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔جنھیں لوگوں نے قریبی ہسپتال لے جاکر اپنی مدد آپکے تحت سراوان کے رازی ھسپتال علاج کے لیئے منتقل کر دیا۔ یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے درمیان قابض ایرانی فورسز اور پاسداران انقلاب سمیت دیگر نام نہاد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15 بلوچ نوجوان سمیت کئ بوڑھے اور بچے شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ 13 سے زائد بلوچ زخمی ہوگئے
دریں اثنا بندر عباس سے ایک بلوچ طالب علم حاتم ملاحی ولد ابراہیم بلوچ کو قابض ایرانی فورسز نے جبری طور پر گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کو ان سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے یاد رہے کہ اس خاندان کے افراد کو ایرانی پولیس فورس نے شہید کیا ہے اور کئی افراد اب تک ایرانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر گمشدہ ہیں ـ جنھیں عدالتوں میں بھی پیش بھی نہیں کیا جا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز