پہرہ ( ہمگــام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے پہرہ میں ایرانی دہشتگرد فورس کی فائرنگ سے بلوچ سیاسی جہدکار عبدالوہاب زردکوہی ولد رحمت زردکوہی شہید کیئے گئےـ
یاد رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے قابض ایران نے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ سیاسی کارکنوں کا گھیراؤں تنگ کر رکھا ہے ـ
امریکہ کی طرف سے ڈکلیئر کردہ دہشتگرد آرمی پاسداران انقلاب نے درجنوں بلوچ سیاسی کارکنوں کو اپنے غصب شدہ قومی حقوق و ایرانی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں گرفتار کرکے زندانوں میں قید کر رکھا ہے اور کئی سیاسی کارکنوں کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ سال کے دوران قابض ایران نے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں 29 بلوچ سیاسی قیدیوں کو پھانسی دے کر شہید کیا ہیں ـ


