یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںایرانی مزموم منصوبہ تقسیم مقبوضہ بلوچستان کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین...

ایرانی مزموم منصوبہ تقسیم مقبوضہ بلوچستان کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلایا جائے گا:بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ

دزآپ/زاھدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مزموم منصوبہ مقبوضہ بلوچستان کی تقسیم کے خلاف بلوچ وطن دوست سیاسی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا میں کیمپین چلایا جائیگا۔
واضع رہے ایران میں مقبوضہ بلوچستان کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی مزموم منصوبہ بندی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
مقبوضہ بلوچستان کے اندر نئے صوبہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ـ لیکن دوسری جانب ہر بار بلوچ قوم دوست سیاسی کارکنوں اور بلوچ رہنماؤں نے ایران کے اس ناروا بلوچ دشمنی کو ناکام بناتے رہے ہیں۔اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ میں کئی قرار دادیں بلوچستان کی تقسیم کے حوالے سے پیش کی گئی ہے لیکن ہربار تہران میں موجود بلوچ نمائندوں کی جانب سے اسے مسترد کرکے ناکام بنا دی گئی ہے ـ
ایران کی اس بلوچ دشمن منصوبے کو ناکام بنانے کی لیئے سیاسی اور سماجی بلوچ رہنماؤں اور کارکنوں نے مشترکہ طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک کمپین چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔جس کیلئے انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک ہیش ٹیگ بروز ہفتہ 3 اکتوبر 2020 کو بنام
#IranStopDividingBaluchistan
کے ہیشٹیگ چلانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اس علاوہ اس کی مختلف ممالک میں کمپین چلانے کی اوقات کار درجزیل ہوگی۔
ایران کے معیاری وقت کے مطابق 18:30 Pm
یورپ کے میعاری وقت کے مطابق 17:PM
دریں اثنا بلوچ قوم دوست اور سماجی و سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے باقاعدہ طور تمام بلوچ وطن دوست اور دوسرے آزادی پسند سیاسی کارکنوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ دنیا کے سامنے قابض ایرانی عزائم کو بلوچ قومی سرزمین کی ظالمانہ و غیر قانونی تقسیم اور بلوچستان میں ایرانی مظالم کو آشکار کرنے کے لیئے اس دن ٹویٹر کمپین میں بھر پور طریقے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایران کی اس مزموم اور بلوچ دشمن منصوبے کو ناکام بنایا جا سکےـ۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز