یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایرانی مظاہرین نے سابق مرشد اعلیٰ کے آبائی گھر کو نذر آتش...

ایرانی مظاہرین نے سابق مرشد اعلیٰ کے آبائی گھر کو نذر آتش کر دیا

تہران ( ہمگام نیوز ) ایران میں مظاہرین نے انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگائی ہے۔ سوشل میڈیا پر مشتہر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین آیت اللہ خمینی کے گھر کو آگ لگا رہے ہیں۔

 

انقلاب ایران کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی گھر کو میوزیم بنا دیا گیا تھا۔ ان کی قیادت میں 1979 میں انقلاب آیا تھا۔

خُمین میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے، مظاہرین حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے باوجود ایران میں مظاہرے جاری ہیں۔

 

ایران میں حکومت مخالف احتجاج تیسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے۔ رواں ہفتے ’خونی نومبر 2019‘ کی برسی منانے کے لیے سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکلے تھے۔ نومبر 2019 میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

رواں برس ستمبر میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج شروع ہوا تھا جو دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں 300 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں اور ہزاروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

حکومت نے رواں ہفتے پانچ افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ حکومت نے کہا تھا کہ اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز