Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مٹی کے شدید دھند کے...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مٹی کے شدید دھند کے باعث 360 افراد مختلف عارضہ میں مبتلا

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان گورنریٹ کے کرائسز منیجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ باریک دھول کی وجہ سے 360 افراد کو مختلف بیماریوں کے سبب ہسپتالوں بھیجا گیا ہے۔

شہراکی نے کہا: “بلوچستان کے شمال میں واقع پانچ شہروں نصر آباد، زھک، ہامون، ہیرمند اور نیمروز سمیت سیستان کے علاقے سے 360 افراد مٹی کے طوفان اور اڑتی ہوئی دھول کے بعد گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کو الرٹ کر دیا گیا ہے ـ

انہوں نے مزید کہا کہ 312 افراد کا علاج آؤٹ پیشنٹ کی بنیاد پر کیا گیا اور 48 افراد کو حالت کی سنگینی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واضح رہے کہ سبزہ زار کو تباہ کرنے اور درختوں کو کاٹ کر ایران کی حمون کا خطاب حاصل کرنے کی کمزور سفارت کاری نے بلوچستان کے شمال میں اڑے ہوئے باریک دھول میں اضافہ کیا ہے۔

Exit mobile version