دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانی پاسداران انقلاب کے یمنی میزائل گوداموں پر عرب اتحادی فوج کے...

ایرانی پاسداران انقلاب کے یمنی میزائل گوداموں پر عرب اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن میں آئینی حکمت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے یمن میں تازہ فوجی آپریشن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں، ڈورن طیاروں کے مراکز اور اسلحہ اور میزائلوں کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کی طرف سے یہ بیان سوموار کے روز یمن میں کی گئی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں جازان اور الریاض پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے انتہائی اہمیت کے حامل عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کا خیال رکھا گیا اور شہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔ یمن کی گئی عسکری کارروائیوں میں حوثیوں کو میزائلوں، ڈرون طیاروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے محروم کر دیا گیا ہے۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں الحدیدہ شہر میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانے اور اسلحہ کے گودام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز