( ھمگام ویب نیوز ) اطلاعات کے مطابق امریکہ کی طرف سے مہیا کردہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے شیعہ حوثیوں کی طرف سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیے تھے۔بلیسٹک میزائل حملہ دہشتگردی کی ریاستی سطح پر سرپرستی کرنے والی شیعہ ایران کی سعودی عرب پر بالواسطہ جارحیت ہے جو بین القوامی طےکردہ اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور2231 کی صریحا خلاف ورزی ہے. ایران اپنے پراکسیز یمنی شیعہ باغی حوثیوں کو تباہ کن اسلحہ اور میزائل فراہم کر رہی ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی مقامی شہری آبادی و مزہبی مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی مجرمانہ کوشش کی گئی تھی مگر امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ دنیامیں میزائل کی نشاندہی کرنے والے سعودی عرب کی جدید ائیر ڈیفینس پیٹریاٹ سسٹم کی بروقت جوابی کارروائی نےمیزائل کو فضاء ہی میں مار گراکر تباہ کرکے ناکام بنا دیا۔ جس سے ایران کے دہشتگردانہ عزائم اور حوثیوں کے ارادے خاک میں مل گئے۔ عرب اتحاد کی ترجمان نے کہا کہ یمن کی صعدہ گورنری سے داغے گئے حوثیوں کے میزائل حملے اور جوابی کارروائی میں اسے مار گرانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر 20منٹ پر جازان کی فضاء میں ایک بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنایا گیا۔یمن کے ایران نواز پراکسی شیعہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے یمن سے متصل علاقے جازان پرایک میزائل حملہ کیا تھا ۔ تاہم سعودی عرب کے جدید ائر ڈیفنس سسٹم نے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے حوثیوں کا نیا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کرکے حملے کو ناکام بنا دیا۔