سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

دزاپ ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/ زاہدان میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے عبداللہ گورگیج ولد حاجی ملا دین محمد نامی بلوچ شہری جانبحق ہوگیا ـ

ذرائع کے مطابق عبد اللہ کو گزشتہ رات 9 بجکر 45 منٹ پر بغیر کسی جرم کے پولیس اہلکار ان کے گھر کے سامنے گولی مار دی ـ

ذرائع نے مزید کہا کہ دزاپ/زاہدان میں ایرانی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد عبداللہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور ان کو رات 10 بجے کے وقت دزاپ کے خاتم الانبیا اسپتال میں لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز