دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںایرانی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے جواد بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل...

ایرانی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے جواد بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

نیکشھر( ھمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات قابض ایرانی فوج کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے ایک اور بلوچ نوجوان جواد دانش ولد ابابگر ملک نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہوگئے، دریں اثنا جواد دانش نیکشھر کا رہائشی تھا جسے کل رات نا معلوم مسلح افراد نے بلا وجہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا یاد رہے ہے کہ گزشتہ سات دن کے اندر چھ بلوچ فرزندوں کو مغربی مقبوضہ بلوچستان میں قتل کر دیا گیا ہیں، جبکہ ایک اور بلوچ جنھیں کل کرمان جیل میں پھانسی دی گئی اسی طرح کل رات کو جواد دانش کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ـ قابض ایرانی مسلحہ ڈیتھ اسکواڈ سمیت پولیس فورسز اور پاسداران انقلاب کے ریاستی پالیسی کی وجہ سے اب تک درجنوں غیر مسلح بلوچوں کو بالواسطہ یا بلاواسطہ قتل کر دیا گیا ہیں، یا اس پر کسی جھوٹے کیس کا الزام لگا کر انصاف کے تقاضے پورے کیئے بغیر انہیں ایرانی عدالتوں سے پھانسی کا حکمنامہ جاری کرواکے انہیں نہایت بے رحمی سے لاوارثوں کی طرح پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جاتا ہیں۔یاد رہے ان مقتولین میں اکثریت بلوچ جوانوں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز