کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدرات مرکزی صدر حاجی نور محمد خاہوانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں حاجی عبدالباقی کاکڑ، ملک نورخان کاکڑ، حاجی احمد شاہ مری، حاجی مراد خان کاکڑ، عطاء اللہ کاکڑ، ظاہر شاہ یوسفزئی، حاجی محمد گل، حاجی محمد امین، حاجی عبدالمجید رئیسانی، حاجی جعفر خان، حاجی عبد الخالق بنگلزئی، ٹکری عبدالرزاق کرد، حاجی محمد رحیم، حاجی باری داد، سلطان محمد، علی کشمیر، نو شکی کے صدر حاجی عالم سما لانی، سمیع الحق مینگل، حاجی نواب خان، خضدار کے صدر شمس قلندرانی، مر زارخان مری، ضلع لسبیلہ کے صدر محمد عالم شاہوانی، حاجی عبد القدوس، محمد اسماعیل علیزئی، حاجی احمد سمیت دیگر کثیر تعداد میں ٹرک، ٹرالر، ٹینکر مالکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرنسپورٹروں کے ساتھ خصوصی رعایت کر کے ان کو ایرانی ڈیزل استعمال کر نے کیلئے اجازت دی جائے۔
کیونکہ بلو چستان ایک وسیع و عریض علاقہ ہے تفتان، گوادر، پنجگور، قلات، مستونگ اور خضدار میں کوئی پاکستانی ڈیزل پمپ نہیں ہے روزگار کے مواقع بھی انتہائی محدود ہیں ایرانی ڈیزل سے ہزاروں لوگوں کا روز گار منسلک ہے لہذا ہم بلوچستان کے ٹرانسپوٹرز مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں ایرانی ڈیزل پر پابندی ختم کی جائے۔
مکران ڈویژن کے ٹرانسپوٹرز نے احتجاجاً اپنے ٹرانسپورٹ کو بند کرنا شروع کر دیا ہے اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی تو 20 جنوری کو بلوچستان بھر میں ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، لہذا مرکزی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داران اس مسلے کو سنجیدگی سے حل کریں تاکہ نقصان نہ ہو۔