یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایرانی ہائپر سونک میزائل بنالینے کی رپورٹس پر یقین نہیں ہے: پینٹا...

ایرانی ہائپر سونک میزائل بنالینے کی رپورٹس پر یقین نہیں ہے: پینٹا گون

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹا گون کو ان رپورٹس پر شک ہے کہ ایران نے ہائپر سونک میزائل تیار کر لیے ہیں۔ اس امر کا اظہار پینٹا گون کی طرف سے کیا ہے۔

 

پینٹا گون کی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے کہا ‘ ہم نے بھی وہ رپورٹس دیکھی ہیں۔ جن میں ایران کے ہائپر سونک مزائلوں کی تیاری کا انکشاف کیا گیا ہے لیکن ہمیں اس بارے میں ابھی شبہات ہیں۔’

 

پریس سیکرٹری نے کہا ‘ ہم اس معاملے کی قریب سے مانیٹرنگ جاری رکھیں گے اور یہ دیکھیں گے کہ ایران کی اس شعبے میں ترقی یا پرولفریشن اور میزائل سسٹم کو دیکھتے رہیں گے۔’

 

گذشتہ ہفتے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے پاسداران خلائی امور سے متعلق کمانڈر عامر علی حاجی زادے کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ‘ ایران نے ہائپر سونک میزائل تیار کر لیا ہے۔’

 

رپورٹ کے مطابق ‘ یہ میزائل غیر معمولی طور پر تیز رفتار ہے اور ہر طرح کے ماحول اور موسم میں سے اپنا راستہ بناتے ہوئے آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ دشمن کے میزائل شکن نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے اور میزائلوں کے میدان میں ایک بڑی چھلانگ ہے۔ ‘

 

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ ہائپر سونک میزائل روایتی بلیسٹک میزائل کی طرح ہے۔ یہ آواز کی رفتار سےپانچ گنا تیز رفتاری کے ساتھ اپنے ہدف کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ نیز یہ عام بلیسٹک میزائلوں کے مقابلے میں زیادہ موثر اور متحرک ہے کہ اسے میں کثیر الجہت انداز میں حرکت کی صلاحیت ہے۔

 

میزائل تیار کر لیے ہیں۔ اس امر کا اظہار پینٹا گون نے کیا ہے۔

 

پینٹا گون کی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے کہا ‘ ہم نے بھی وہ رپورٹس دیکھی ہیں۔ جن میں ایران کے ہائپر سونک مزائلوں کی تیاری کا انکشاف کیا گیا ہے لیکن ہمیں اس بارے میں ابھی شبہات ہیں۔’

 

پریس سیکرٹری نے کہا ‘ ہم اس معاملے کی قریب سے مانیٹرنگ جاری رکھیں گے اور یہ دیکھیں گے کہ ایران کی اس شعبے میں ترقی یا پرولفریشن اور میزائل سسٹم کو دیکھتے رہیں گے۔’

 

گذشتہ ہفتے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے پاسداران خلائی امور سے متعلق کمانڈر عامر علی حاجی زادے کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ‘ ایران نے ہائپر سونک میزائل تیار کر لیا ہے۔’

 

رپورٹ کے مطابق ‘ یہ میزائل غیر معمولی طور پر تیز رفتار ہے اور ہر طرح کے ماحول اور موسم میں سے اپنا راستہ بناتے ہوئے آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ دشمن کے میزائل شکن نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے اور میزائلوں کے میدان میں ایک بڑی چھلانگ ہے۔ ‘

 

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ ہائپر سونک میزائل روایتی بلیسٹل میزائل کی طرح ہے۔ یہ آواز کی رفتار سےپانچ گنا تیز رفتاری کے ساتھ اپنے ہدف کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ نیز یہ عام بلیسٹک میزائلوں کے مقابلے میں زیادہ موثر اور متحرک ہے کہ اسے میں کثیر الجہت انداز میں حرکت کی صلاحیت ہے۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز