جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںایران: مزید دو نوجوانوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایران: مزید دو نوجوانوں کو پھانسی دے دی گئی۔

تہران ( ہمگام نیوز) ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے الزام میں گرفتار دو افراد کو پھانسی دے دی گئی غیر ملک غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بھی مظاہروں کے الزام میں گرفتار دو افراد کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن دو نوجوانوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں ایک کی عمر 22 سال دوسرے کی عمر 20 سال ہے واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہساامینی کی موت کے خلاف ستمبر 2022 سے مظاہرے جاری ہیں مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم چودہ ہزار کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور بچوں سمیت کم از کم چار سو اٹھاون افراد ہلاک ہو چکے ہیں حکومت کی جانب سے مظاہروں میں شریک دو نوجوانوں کو اس سے قبل بھی سزائے موت دی گئی تھیں جن میں میں سے ایک کی شناخت محسن اور دوسرے کی ماجد رضا کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز