یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںایران: انتخابات کےلئے اگر میرے کاغزات مسترد کردیئے گئے تو ریاست کے...

ایران: انتخابات کےلئے اگر میرے کاغزات مسترد کردیئے گئے تو ریاست کے تمام راز فاش کر دونگا۔سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران میں آنے والے صدارتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ایران کی دستوری کونسل جلد ہی ان ناموں کا اعلان کرے گی۔

میڈیا زرائع کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے پوری طرح تیار ہیں اور کسی کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر مجھے صدارتی امیدوار قبول نہیں کیا گیا اور میری کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تو میں ریاست کے بہت سے راز فاش کردوں گا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر دستوری کونسل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہ کیے وہ انتخابات کا بائیکاٹ بھی کرسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز