چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںایران: بوشہر کی بندرگاہ میں کھڑی سات کشتیوں میں پراسرار طور پر...

ایران: بوشہر کی بندرگاہ میں کھڑی سات کشتیوں میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی

ایران: بوشہر کی بندرگاہ میں کھڑی سات کشتیوں میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوب میں بوشہر کی بندرگاہ میں کھڑی کم از کم سات کشتیوں میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس پر حکام کے مطابق قابو پا لیا گیا ہے

ایران میں سرکاری ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق یہ آگ اس شپ یارڈ میں لگی جہاں بحری جہاز اور کشتیاں بنائی جاتی ہیں

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ادارے کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں ایران کی کئی حساس اور دفاعی نوعیت کی تنصیبات میں اس طرح کی آگ لگنے کے پراسرار واقعات ہیش آچکے ہیں

ان میں میزائل فیکٹری، ایک بجلی گھر، ایک میڈیکل کلینک اور ایک جوہری تنصیبات کا کمپلیکس بھی شامل ہے جہاں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں

حالیہ واقعات کے بعد یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ یہ سبوتاژ کی مہم کا حصہ ہو سکتے ہیں

پیر کو شمال مشرقی شہر مشہد میں ایک صنعتی زون میں گیس ذخیرہ کرنے والے چھ ٹینکس میں آگ لگ گئی تھی جس میں سے ایک دھماکے سے تباہ ہو گیا تھا

اتوار کو جنوب مغربی شہر ماہ شہر ایک پیٹروکیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تیل رسنے سے لگی تھی

تہران میں آگ بجھانے والے عملے کے مطابق ہفتے کو شہر کی ایک رہائشی عمارت کے تہخانے میں کئی گیس سلینڈر پھٹ گئے تھے

ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ نتانز کے یورنیم افژودہ کرنے والے پلانٹ اور خوجر کی میزائل فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے بیرونی عناصر یا ملک کے اندر ایران مخالف گروہوں کا ہاتھ تو نہیں

سنہ دو ہزار دس میں امریکہ اور اسرائیل میں تیار کیے جانے والے ایک کمپیوٹر وائرس سے نتانز کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا

جون کے آخر سے ایران کے مختلف علاقوں میں پرسرار دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں

26 جون: ایران کے علاقے پارچن کے قریب واقع کھوجر کی بلِسٹک میزائلوں کے لیے تیل فراہم کرنے والی اہم تنصیب پر دھماکہ ہوا جبکہ اس دن ایران کے شہر شیراز میں ایک بجلی گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث شہر کی بجلی معطل ہو گئی تھی۔

30 جون: ایران کے ایک ہسپتال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک ہوئے

دو جولائی: نتانز کی جوہری تنصیب میں دھماکہ اور آتشزدگی

تین جولائی: ایران کے شہر شیراز میں بڑی پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز