جرمنی(ہمگام نیوز ڈیسک)جرمن انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنے فوجی پروگرام کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی تیار کر رہا ہے۔
امریکی چینل ‘فاکس نیوز’ کو جرمن انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ایک دستاویزی رپورٹ حاصل ہوئی ہے جس میں گذشتہ برس ایران کی اسلحہ سے متعلق سرگرمیوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
جرمنی کے باوفاریا ریاست میں قائم انٹیلی جنس دفتر کی رپورٹ کے مطابق جرمن باویرئین اسٹیٹ آفس کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ایران خطرات’ میں گھرا ملک ہے۔ ایران ان خطرات کے تدارک کے لیے اپنے روایتی اور اسلحہ کو ترقی دینے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ایران جس نوعیت کے تباہ کن ہتھیار تیار کر رہا ہےان میں ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار شامل ہیں۔
جرمن میں متعین امریکی سفیر رچرڈ گرینیل نے ‘فاکس نیوز’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایرانی رجیم اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس لیے امریکا اور یورپی اتحادی اپنی حلیف ملکوں کے ساتھ ایران کو تباہ کن ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا۔
مسٹر گرینیل کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے خفیہ منصوبوں اور مشکوک ذرائع سے رقوم جمع کرنے لیے ہر حربہ استعمال کرے گا۔ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ ہم ایران کو معاشی زنجیروں ہی کے ذریعے جکڑ سکتے ہیں۔
جرمن انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک اپنی دفاعی اور فوجی طاقت بڑھانے کے لیے عالمی سطح کی اعلیٰ معیار کی ٹکنالوجی کمپنیوں بھی خدمات حاصل کرتے ہیں۔