Homeخبریںایران جوہری معاہدے کی بحالی کی یورپی تجاویز مسترد کر سکتا ہے:اسرائیل

ایران جوہری معاہدے کی بحالی کی یورپی تجاویز مسترد کر سکتا ہے:اسرائیل

تل ابیب ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے منگل کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے مغربی مذاکرات کاروں کی طرف سے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے منظور کیے گئے تازہ متن کو ایران کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کسی ایسے معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں جو تہران کے لیے زیادہ فوائد کی ضمانت نہیں دیتا۔

اخبار نے گذشتہ ہفتے نامعلوم اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ان [ایران] کے موقف میں تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔

ان میں سے ایک ذریعے نے نشاندہی کی کہ ایران کی جانب سے کوئی “اسٹریٹجک تبدیلی” نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس معاہدے کو قبول نہیں کرنا چاہتے اور کسی بھی ایسی چیز کو قبول نہیں کریں گے جس میں اصل جوہری معاہدے میں “بڑی تبدیلی” شامل نہ ہو۔

حتمی متن کا تعارف
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک “حتمی متن” پیش کیا ہے جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کو بحال کرنا ہے، جب کہ تہران نے کہا کہ وہ بڑی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سےقبل اس کا مطالعہ کرے گا۔

ایک یورپی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ “ہم نے 4 دن تک کام کیا اور آج یہ متن سینیر مندوبین کے سامنے ہے۔ مذاکرات ختم ہو چکے ہیں اور یہ حتمی متن ہے۔ اس پر دوبارہ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں مفاہمت “ہفتوں کے اندر” ممکن ہوسکتی ہے۔

یورپی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ “گیند اب (متعلقہ) دارالحکومتوں کے کورٹ میں ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام متعلقہ مذاکرات کار ویانا چھوڑ دیں گے اور اس وجہ سے دارالحکومت میں مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔

سفارت کار نے 25 صفحات پر مشتمل متن کے “معیار” پر زور دیتے ہوئے اپنی “انتہائی امید” کا اظہار کیا کہ اسے منظور کر لیا جائے گا۔

پیر کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “ہر تکنیکی مسئلہ اور ہر پیراگراف میں سیاسی فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے جو دارالحکومتوں کو کرنا چاہیے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اگر جواب مثبت ہیں، تو ہم اس معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version