جمعه, اپریل 18, 2025
Homeخبریںایران حوثی باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے:سعودی عرب

ایران حوثی باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے:سعودی عرب

ریاض(ہمگام نیوز)سعودی عرب کی زیرِ قیادت لڑنے والی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ انھوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے سے سعودی سرزمین پر داغے جانے والے سات میزائل فضا میں تباہ کر دیے ہیں۔ان میں سے تین میزائلوں کا رخ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب تھا جن سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ اس کے علاوہ دو میزائل خمس مشائط اور دو ہی نجران پر پھینکے گئے، تاہم ساتوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا
ادھر سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے شہری دفاع کے ترجمان میجر محمد الحمادی نے بتایا کہ ریاض کے مختلف رہائشی علاقوں میں تباہ شدہ میزائلوں کے ٹکڑے آ گرے جن سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ان تینوں افراد کا تعلق مصر سے تھا۔اتحادیوں کا الزام ہے کہ ایران حوثی باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،
ترکی المالکی نے کہا: ‘ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کا یہ جارحانہ عمل ثابت کرتا ہے کہ ایرانی حکومت اس مسلح تنظیم کی عسکری حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔’

یہ بھی پڑھیں

فیچرز