Homeخبریںایران: دوران تشدد ثقز جیل میں کُرد سیاسی قیدی جاں بحق ہوگیا

ایران: دوران تشدد ثقز جیل میں کُرد سیاسی قیدی جاں بحق ہوگیا

سنندج ( ہمگام نیوز) ہنگاؤ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی صوبہ کردستان کے شہر ثقز میں ایک قیدی مرکزی جیل میں پولیس کے شدید تشدد سے جانبحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، 34 سالہ کمال حسینی کو 10 جون کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ہنگاؤ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مطابق جمعرات کے روز قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ذریعہ اس کو شدید تشدد کیا گیا تھا اور بعد میں اسے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

کمال حسینی 10 جون کو دوپہر کے وقت ان پر کی جانے والے تشدد کی وجہ سے ان کو آنے والی گہری چوٹوں کے سبب وہ 15 جون کو اسپتال منتقل کئے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق حسینی کے والد دل کی بیماری کی وجہ سے خود ہسپتال میں زیر علاج تھا اس لئے بیٹے کی لاش وصول نہیں کر سکا جبکہ ہسپتال میں 6 گھنٹے کی طبی معائنہ کے بعد ہی کمال حسینی کے میت کو اسپتال سے گھر منتقل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Exit mobile version