زاھدان (ہمگام نیوز ) آسپیچ سراوان دزک میں بم دھماکے کی آواز، مقامی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج ظہر کے وقت سراوان آسپیچ دزک میں بمب کا زور دار دھماکہ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ آسپیچ دزک سراوان پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ہوا ہے.
چند روز پہلے بھی اسی طرح کا ایک حملہ مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں ہوا تھا.
جیش العدل نے اپنے ویبسائٹ سے اس دھماکے کی زمہ داری قبول کرلی ہے.
یاد رہے جیش العدل نے قابض ایرانی فورسز پر کئی بار جان لیوا حملوں کی زمہ داری قبول کرلی ہے ۔


