ایران: سرکاری قافلے پر حملہ، 2افراد ہلاک
تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مغربی ایران کے صوبہ کردستان میں نوول کروناوائرس امدادی قافلے پر حملے میں 2امدادی کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سروآباد کاؤنٹی کے ضلع اورامان کے گاؤں بولبار میں علی الصبح ہونے والے حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایک بیان کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ نوول کروناوائرس کے امدادی قافلے پر حملہ عالمی تکبر کے ساتھ منسلک دہشت گردوں نے کیا ہے۔