دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںایران سے جنگ نہیں چاہتے،اگر تصادم ہواتو اسے صفحہ ہستی سے مٹادینگے:ڈونلڈ...

ایران سے جنگ نہیں چاہتے،اگر تصادم ہواتو اسے صفحہ ہستی سے مٹادینگے:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) مشرق وسطی کے بدامنی میں ایران کی موجودہ صورتحال بارے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ایران سے تصادم ہوا تو اسے نیست و نابود کردینگے۔ امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد ایران پر حملے کا حکم دے کر واپس لینے سے متعلق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ اس کے نتیجے میں تقریباً 150 ایرانی ہلاک ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں تھا اور میں نہیں سمجھتا یہ مناسب تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے 3 عسکری تنصیبات پر حملے کے لیے مکمل تیاری کرلی گئی تھی تاہم جوابی فوجی کارروائی 10 منٹ قبل رکوائی۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے اور گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دے کر اچانک اسے واپس لے لیا تھا۔ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکا نے مشرق وسطیٰ میں نہ صرف بحری بیڑے تعینات کررکھے ہیں بلکہ 1500 امریکی فوجیوں کے بعد مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خلیج اومان میں جاپان اور ناروے کے آئل ٹینکرز کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا اور امریکہ نے بیان دیا کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے خلاف کارروائی کی ہمیں کوئی جلدی نہیں، ان کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈرون طیارے مار گرانے کے لحاظ سے فوجی کارروائی مناسب نہیں سمجھی، انھوں نے زورد دے کر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار ہرگز حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز