دمشق ( ھمگام ویب نیوز ) میڈیا اطلاعات کے مطابق مشرق وسطی میں شرپسند ایرانی عہدیداروں نے شام کے صدر مقام دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بقول ان کے صہیونی دشمن شام میں ہمارے عسکری مشیروں پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ اب مزید حملے کے بعد ایران خاموش نہیں رہے گا بلکہ صہیونی ریاست کے خلاف مناسب وقت اور مقام پر جواب دیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کو شمالی شام میں ایرانی حمایت یافتہ اسد رجیم اور اس کے حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر نامعلوم جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں ڈیڑھ درجن ایرانی کل 26 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔
ایران نے کہا کہ مشرق وسطی
شام میں اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔
ایران نے دھمکی دی ہے کہ شام میں مبینہ طور پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنگجوؤں کی ہلاکتوں کا مناسب وقت اور مقام پر جواب دیا جائے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نامنہاد اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدن بورجردی نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں اسرائیل کی بار، بار کی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات شام کے شمال میں متعدد تنصیبات پر ہونے والے فضائی حملے میں ہمارے پاس اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔