سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایران میں احتجاج پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دُہری شہریت کے...

ایران میں احتجاج پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دُہری شہریت کے حامل افراد گرفتار

تہران( ہمگام نیوز ) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اتوار کے روز سات افراد کوگرفتار کیا ہے۔ان میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دُہری شہریت کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کا شہریت کے حامل حالیہ مظاہروں کے سات اہم رہ نماؤں کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروسز نے حراست میں لیا ہے۔ان میں دُہری شہریت کے حامل افراد بھی شامل ہیں جو ملک چھوڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

ایرانی حکومت ملک میں ستمبر سے جاری بدامنی کا الزام مظاہرین پرعاید کرتی ہے جو اس کے بہ قول سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔اس نے یہ بھی الزام عاید کیا ہے کہ مظاہرین دشمنوں کے تربیت یافتہ اور مسلح ہیں۔

ایران میں وسط ستمبر سےکرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے ردعمل میں مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کے خلاف ایرانی حکام کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔اس دوران میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی اس احتجاجی تحریک میں شامل ہوچکے ہیں اور 1979 کے انقلاب کے بعد برسراقتدار مذہبی قیادت کے لیے یہ سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ایرانی حکام مغربی طاقتوں پرملک میں بدامنی کوہوا دینے کے الزامات عاید کرتے ہیں۔انھوں نے بالخصوص اسرائیل اورامریکا پرایران کے داخلی امور میں مداخلت کے الزامات عاید کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز