زاہدان ( ہمگام نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق کم از کم 14 سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینے کا خطرہ ہے ـ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان قیدیوں کی پھانسی جیسے بھیانک سزا کو منسوخ کرکے ان سے سیاسی قیدی جیسا سلوک کیا جائے ـ
جبکہ حالیہ مظاہروں کے سلسلے میں جن 14 افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ان کے نام یہ ہیں:
عرشیا تکدستان،
جواد روحی،
ابراهیم نارویی،
کامبیز خروت،
مجید کاظمی،
منوچهر مهماننواز،
منصور دهمرده،
محمد بروغنی،
مهدی بهمن،
مهدی محمدیفرد،
محمد قبادلو،
صالح میرهاشمی،
سعید یعقوبی
شعیب میربلوچزهی ریگی.
واضح رہے کہ ان چودہ مظاہرین میں سے چار بلوچ شہری ہیں جنہیں زاہدان کے حالیہ احتجاج میں گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی تھی۔