سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںایران میں 14 غیر ملکیوں کی گرفتاری، حالیہ بے امنی کی لہر...

ایران میں 14 غیر ملکیوں کی گرفتاری، حالیہ بے امنی کی لہر میں کردار کا الزام

تہران ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 14غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان سب نے ملک میں جاری بد امنی کی لہر میں کردار ادا کیا ہے۔

 

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ ایرaنی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک امریکہ اور روس سمیت مختلف ممالک کے شہریوں گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتار کیے گئے غیر ملکیوں میں زیادہ تعداد افغانی شہریوں کی ہے۔

 

تاہم دوسرے اہم ممالک جن کے باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں برطانیہ، فرانس اور آسٹریا بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں البتہ یہ نہیں بتایا ہے کہ انہیں کب اور کہاں کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

نیز یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کی وزارت نے 30 ستمبر کو جن 9 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا تھا وہ بھی ان 14 میں شامل ہیں یا یہ تعداد پہلے والوں کے مقابلے نئی ہے۔

 

واضح رہے ایران میں سولہ ستمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد مسلسل بدامنی کی فضا ہے۔ یہ مظاہرین بائیس سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر ملک کے طول وعرض میں احتجاج کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز