ہمگام نیوز(تہران) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسرائيل پر ایرانی جوہری مرکز پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس کا بدلا ضرور لیا جائے گا۔
انہوں یہ بھی کہا کہ اسرائیل پابندی کے سلسلے کے خاتمے میں ایران کی کامیابیوں کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ نطنز جوہری تنصیب پر حملہ تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔ حملے کو انسانیت کیخلاف کارروائی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق نطنز جوہری مرکز پر حملے سے تابکاری مواد کا اخراج نہیں ہوا اور نہ ہی اس واقعے میں کوئی زخمی یا ہلاک ہوا ہے۔