چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایران نے زیر تحویل برطانوی ٹینکر کے عملے میں سے 9 انڈین...

ایران نے زیر تحویل برطانوی ٹینکر کے عملے میں سے 9 انڈین اراکین رہا کردیے

نئی دہلی(ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام نیوزڈیسک کی موصولہ رپورٹس میں فرانسیسی خبر رساں ادارے ’ AFP ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 14 جولائی کو ایرانی تحویل میں لیے گئے برطانوی تیل بردار جہاز کے عملے میں موجود 12 بھارتیوں میں سے 9 افراد کو چھوڑدیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ ایم ٹی ریاہ جہاز کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب وہ غیر قانونی ایندھن اسمگل کررہا تھا۔بھارت نے اعلان کیا کہ اس کے سفیروں کو اسٹینا امپیرو تک رسائی دے دی گئی ہے. ترجمان دفتر خارجہ رویش کمار نے کہا کہ ’عملے کے 9 ارکان رہا کردیے گئے ہیں اور وہ جلد بھارت کی جانب روانہ ہوجائیں گے‘۔

انہوں نے بتایا ہک بھارتی مشن نے عملے کے بقیہ اراکین کی رہائی کے لیے بھی متعلقہ ایرانی حکام سے درخواست کی ہے جن میں 21 بھارتی اور ایرانی شہری شامل ہیں جن میں سے 3 ایم ٹی ریاہ اور 18 برطانیہ کے پرچم بردار ٹینکر اسٹینا امپیرو سے تعلق رکھتے ہیں جسے 19 جولائی کو ایرانی حکام نے قبضے میں لیا تھا۔مذکورہ بحری جہاز اور اس کے عملے کے 23 ارکان کو عالمی بحری قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر جنوبی بندرگاہ بندر عباس پر تحویل میں لیا گیا تھا جس کے باعث ایران اور برطانیہ کے مابین کشیدگی میں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

اس سے قبل بھارت نے اعلان کیا کہ اس کے سفیروں کو اسٹینا امپیرو تک رسائی دے دی گئی ہے تمام 18 بھارتی محفوظ ہیں جن کی جلد از جلد رہائی کے لیے کوششین جاری رکھی جائیں گی۔

بھارتی وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ عملے کے بھارتی اراکین کے ساتھ دیگر اراکین کی ان کے ممالک کے سفرا کے ساتھ ملاقات جلد کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز