یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایران نے قومی ووشو چیمپئن کو سزائے موت سنا دی

ایران نے قومی ووشو چیمپئن کو سزائے موت سنا دی

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے قومی ووشو چمپیئن کو سزائے موت سنائی گئی ہے ـ
تفصیلات کے مطابق یزدان مرزائی ایک ایلامائٹ ووشو فائٹر ہیں جو اس وقت دزاپ جیل میں قید ہیں جن کو منشیات سے متعلق الزامات میں موت کی سزا سنائی گئی۔

مرزائی کو انٹیلی جنس سروس نے 2020 کے اواخر میں دزاپ ہوائی اڈے پر جاتے ہوئے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور قابض ایرانی ایجنسی کے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا تھا ـ

قیدی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ “25 دن تک دزاپ انٹیلی جنس حراستی مرکز میں تھا اس دوران اس نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور اگلے دن دزاپ جیل منتقل کر دیا گیا تھا ـ

یزدان مرزائی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور اس کا خیال ہے کہ “دزاپ انٹیلی جنس سروس نے ان کے خلاف سازش کی اور ان کے خلاف بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے ” قیدی کے مطابق، “اس کی شخصیت پر چند سیاسی لوگ کاری ضرب لگانا چاہتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز