یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںایران نے یورنیم افزودگی کی شرح 60 فیصد سے بڑھا کر وعدوں...

ایران نے یورنیم افزودگی کی شرح 60 فیصد سے بڑھا کر وعدوں کی پاسداری نہیں کی ہے: اقوام متحدہ

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ جو 30 جون کو سلامتی کونسل کو پیش کی جائے گی اس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی شرح 60 فیصد تک بڑھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کے لیے نئے سنٹری فیوج لگائے ہیں۔ ایران نے پریشان کن اقدامات اٹھائے ہیں اور جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔تہران کے میزائل پروگرام کے بارے میں اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا آغاز اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہونے کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کچھ ممالک روس کے تعاون سے مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے کے اقدام کو بھی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واشنگٹن کی واپسی کے امکان کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز