تہران(ہمگام نیوز)ایران کے وسطی علاقے میں ایک کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں افغانستان سے آنے والے چھ غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایرانی صوبے یزد کی ایمرجنسی سروسز کے سربراہ احمد دہقان کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز یزد کے مرکزی شہر کے قریب ایک بائی پاس پر اْس وقت پیش آیا جب ایک کار اورٹرک اپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس کے نیتجے میں کار میں سوار ایک خاتون سمیت6 غیر قانونی افغان تارکین وطن ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔