واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو ایران کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر امریکی انٹیلی جنس اداروں کےپاس ایران کو نکیل ڈالنے کی صلاحیت موجود نہیں تو انہیں دوبارہ اسکول داخل ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار منفی طرز عمل پرچلنے کے ساتھ ایران کے معاملے میں غلط روش پر کام کررہے ہیں۔خیال رہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر امریکی انٹیلی جنس اداروں پر یہ پہلی تنقید نہیں.جبکہ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں شام اور شمالی کوریا کے حوالے سے اپنی کامیاب حکمت عملی کی تعریف کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی معیشت اس وقت تباہی سے دوچار ہے اور معیشت کی تباہی ہی ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ممکنہ خطرہ ہے اور اس کا میزائل پروگرام عالمی سلامتی کےلیے شدید خطرہ ہے۔
ایران کا میزائل پروگرام عالمی سلامتی کےلیے شدید خطرہ ہے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ


