Homeخبریںایران کی طالبان شدت پسندوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ایران کی طالبان شدت پسندوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت

تہران(ہمگام نیوز)ایران نے طالبان تحریک کے رہ نماؤں کو تہران میں ہونے والی دو روزہ اتحاد اسلامی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی فورم برائے اتحاد اسلامی مکاتب فکر کے سیکریٹری جنرل محسن آراکی نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ طالبان کی اعتدال پسند شخصیات کو دارالحکومت میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔انھوں نے بتایاکہ طالبان تحریک کی ان بعض اسلامی اور سیاسی شخصیات کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جو مسلمانوں کے اتحاد میں یقین رکھتی ہیں۔انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران کے ہمیشہ طالبان تحریک کی ان بعض شخصیات سے روابط رہے ہیں، جو اسلامی اتحاد کی حامی ہیں۔

Exit mobile version