زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے ملک گیر احتجاجیوں کی ہڑتالوں اور زاہدان واقعہ کے خلاف آج اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ـ
تفصلات کے مطابق “عورت، زندگی، آزادی” ان جیسے نعروں کے ساتھ یونیورسٹیوں مہسا امینی کی حکومتی قتل، چابہار میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں دختر کے ساتھ جسنی زیادتی اور گزشتہ روز زاہدان واقعہ کے خلاف احتجاج کرکے اظہار یکجہتی کیا ـ
جبکہ کئی طلبا نے اپنی کتابوں کو شاہراؤں پر جلا کر یہ کہہ دیا کہ ان ریاستی درسی کتابوں میں عورت کی اہمیت کے بارے میں کچھ بھی نہیں لکھا ہے ـ