چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایران کی یورینیم افزودگی مقررہ حد سے تجاوز،آگ سے کیھلنے کے مترادف...

ایران کی یورینیم افزودگی مقررہ حد سے تجاوز،آگ سے کیھلنے کے مترادف ہے:امریکی صدر

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) ایران کے نیوکلیائی پروگرام بارے عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے 2015 کے عالمی جوہری معاہدے میں مقرر کی گئی کم افزودہ یورینیم کی مقررہ حد سے تجاوز کرکے زیادہ یورینیم ذخیرہ کر لی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کے معائنہ کاروں نے تصدیق کر دی ہے کہ تین سو کلو کی جو حد طے کی گئی تھی ایران نے اسے عبور کر لیا ہے۔ ایران کی طرف سے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا نے ایک مرتبہ پھر تہران حکومت کو خبردار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی ہماری پالیسی جاری رکھی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ انہوں نے کم افزودہ یورنیم کی پیداوار تین سو کلوگرام سے بڑھا دی ہے۔ ایران کو صرف تین سو کلوگرام کم افزودہ یورنیم رکھنے کی اجازت ہے۔ یورپی یونین نے ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کی ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمتِ عملی جاری رہے گی۔‘ امریکی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز