سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںایران کے جوہری پروگرام پر دستخط پر موساد کی وارننگ

ایران کے جوہری پروگرام پر دستخط پر موساد کی وارننگ

تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ منظور کرلیا گیا تو یہ ایک ’اسٹریٹجک تباہی‘ ہو گا۔

برنیا کا خیال ہے کہ طویل مدتی معاہدے سے ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششیں آسان ہو جائیں گی۔

موساد کے سربراہ کے مطابق اب صرف ایک چیز جو بدل رہی ہے وہ ایرانی “معاہدے کی حکمت عملی” ہےجو امریکا کی قیادت میں بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔

اسٹریٹجک دلچسپی
موساد کے سربراہ نے کہا کہ ایران معاہدے پر واپس آئے گا کیونکہ ایسا کرنے میں اس کا اور امریکا کا اسٹریٹجک مفاد ہے۔بارنیا نے مختلف بریفنگ میں اشارہ کیا کہ “معاہدوں پر دستخط کا امکان 100 فیصد کے قریب ہے۔”

وزیراعظم یائرلپیڈ کے ساتھ اپنی ملاقات برنیا نے متنبہ کیا کہ دستخط ایرانیوں کو بہت بڑی صلاحیتوں تک پہنچنے کا موقع فراہم کریں گے۔ ایران امریکا کا شکرگذار ہوگا جو تہران پرپابندیاں ہٹا کر اسے کھربوں ڈالر تک رسائی کا موقع فراہم کرے گا۔

موساد چیف نے کہا کہ ایران کے واگزار ہونے والے فنڈز حزب اللہ، فلسطینی اسلامی جہاد، یمن کے حوثیوں، تہران کی وفادار ملیشیا، قدس فورس اور حماس کی مدد کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکا اور اسرائیل کے لیے میدان میں بڑے چیلنجز کا باعث بنے گا۔

موساد کے سربراہ کو خدشہ ہے کہ خطے کے کچھ ممالک ایران کو ایک “ماڈل” کے طور پر دیکھیں گے اور اسرائیل کے لیے ایرانی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔

بارنیا نے اپنی بریفنگ میں واضح کیا کہ جس معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں وہ 2015 کے معاہدے سے بھی بدتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز