Homeخبریںایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل عرب ممالک کا اہم اتحادی رہے...

ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل عرب ممالک کا اہم اتحادی رہے گا:نیتن یاہو

بیت المقدس (ہمگام نیوز ڈیسک) وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ داعش اور ایران کے خلاف جنگ میں عرب ممالک اسرائیل کو اپنا ایک اہم اتحادی ملک خیال کرتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب اسرائیل نے گزشتہ روز شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر فضائی حملے تیز کررکھے ہیں اور وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کو بھی قبول کرنے کی کوشش کررہا ہے.یادرہے نیتن یاہو نے ماضی میں متعدد مرتبہ خبردار کرچکے ہیں کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیئے جوہری بم تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انھوں نے 2015ء میں امریکہ سمیت چھے بڑی طاقتوں کے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی بھی مخالفت کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے گذشتہ سال مئی میں اس سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔صحافیوں نے جب نیتن یاہو سے یہ پوچھا کہ کیا وہ کسی ایرانی لیڈر کے ساتھ کبھی امن مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے ؟ تو انھوں نے یہ جواب دیا :’’ اگر ایران ہماری تباہی کے لیے پُرعزم رہتا ہے تو پھر میرا جواب ’نہیں‘ میں ہے‘‘۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگرا یرانی اصلاحات کے مکمل عمل سے گزریں تو پھر کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔

Exit mobile version