واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔
ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا اور امریکا اس جنگ میں اپنی برتری ثابت کرچکا ہے۔
انہوں نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر کہا کہ اگر اے آئی انسانیت کے خلاف گئی تو اسے روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ موجود ہوگا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہونے سے متعلق رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا۔
ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی بمباری؛ جے ڈی وینس کا تحقیقات کا اعلان
صدر ٹرمپ کا اماراتی صدر کو ٹیلی فون؛ ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال
ایرانی فوج پر 60 حملے کیے، آبنائے ہرمز سے 40 آئل ٹینکرز کو بحفاظت نکالا؛ امریکا
ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں انہوں نے ان خبروں کو سو فیصد غلط اور بعض دعوؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی وافر مقدار موجود ہے اور امریکا دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار میں مزید تیزی لا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بعض امریکی میڈیا رپورٹس میں حالیہ ہفتوں کے دوران ٹوماہاک، پیٹریاٹ اور تھاڈ سمیت چند اہم دفاعی نظاموں کے ذخائر میں کمی کے خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔















