دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںایران کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی: برائن ہُک

ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی: برائن ہُک

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ اسے مذاکرات کی شرائط پر آمادہ کیا جاسکے۔

ہک نے کہا کہ ایران کونئے ایٹمی معاہدے پر بات چیت کرنا ہوگی۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کل جمعہ کے روزایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق ایک رپورٹ میں تصدیق کی کہ تہران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 2015 کے جوہری معاہدے کی مجاز حد سے آٹھ گنا زیادہ ہوچکا ہے۔ یہ اضافہ سنہ 2019ء میں اس وقت شروع ہوا جب ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد ترک کرنا شروع کر دیا تھا۔

ہک نے کہا کہ امریکہ ایران میں غیر منصفانہ طور پر قید امریکیوں کی رہائی کے لیے کام جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو سفارتی مسائل کا سفارت کاری کے ذریعے جواب دینا ہوگا۔

ہُک نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ اب بات چیت صرف قیدیوں تک محدود ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ٹویٹ میں سابق میرین مائیکل وائٹ کی امریکی سرزمین پر آمد کے بعد اس کی رہائی پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

وائٹ ایران میں دو سال قید رہنے کے بعد جمعرات کو ایک طیارے کے ذریعے تہران سے روانہ ہوئے تھے۔ اس سے قبل امریکا نے دو ایرانیوں کو رہا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز