یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںایران کے شہر شوش میں آئل اینڈ گیس پمپنگ اسٹیشن پر زوردار...

ایران کے شہر شوش میں آئل اینڈ گیس پمپنگ اسٹیشن پر زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوب مغربی شہر شوش میں تیل اور گیس کے ایک پمپنگ اسٹیشن میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شوش شہر کے ڈپٹی کمشنر عندان غزی نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو شہر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عدنان غزی نے بتایا کہ آئل اور گیس کے پمپنگ اسٹیشن میں یہ دھماکا گیس کے رساؤ کے نتیجے میں ہوا۔ تینوں ہلاک شدگان آئل اینڈ گیس کمپنی کے ماہرین ہیں۔

حالیہ برسوں میں ایران میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر آتش زدگی اور دھماکوں کے کئی واقعات رو نما ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز