تہران(ہمگام نیوز)مغربی ایران میں کئی شہروں میں زور دار دھماکے سنے گئے تاہم ابھی تک ان کو نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ یہ دھماکے سنندج، دہلان، امیاران، ہمدان، رمانشاہ، جوانرود اور دیگر شہروں میں ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بعض جگہوں پر دھماکوں کی آواز کی شدت سے دروازے اور کھڑکیاں لرز گئیں اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ادھر اسد آباد قصبے کے حاکم نے تصدیق کی کہ ایک زوردار آواز سنائی دی گئی تاہم اس کا ذریعہ واضح نہیں ہو سکا۔سوشل میڈیا پر سرگرم ایرانی صارفین نے وڈیو کلپ جاری کیے جن میں نظر آنے والے دھماکوں سے لگ رہا ہے کہ یہ طیارہ شکن توپوں کے ہیں۔یاد رہے کہ ایران میں گذشتہ مہینوں میں اس طرح کے کئی واقعات دیکھے گئے ہیں۔گذشتہ عرصے کے دوران میں تہران اور تل ابیب کے بیچ کشیدگی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت کے لیے مغربی ممالک کی واپسی کو اسرائیل بارہا تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔