ایمسٹرڈیم (ھمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز چیپٹر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 26 جون 2026 کو تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
اس احتجاج کا بنیادی مقصد مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی اور قابض پاکستانی ریاستوں کی جانب سے بلوچ عوام پر ڈھائے جانے والے بدترین جبر ، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور عقوبت خانوں میں دی جانے والی انسانیت سوز اذیتوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں دونوں قابض قوتیں ایران اور پاکستان بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر بلوچوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
بلوچ نسل کشی ماؤں بہنوں کی تذلیل اور نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد ان دونوں ریاستوں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔
26 جون کا دن دنیا کو یہ یاد دلانے کا دن ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں بلوچ اس وقت بھی قابضین کے عقوبت خانوں میں بدترین ٹارچر کا سامنا کر رہے ہیں ۔
فری بلوچستان موومنٹ تمام بلوچوں انسانی حقوق کے علمبرداروں، سیاسی و سماجی کارکنان اور آزادی پسندوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے مظلوم بلوچ قوم کی آواز بنیں ۔
احتجاج 14:00 سے شروع ہو کر 00: 15بجے تک ختم ہو گا ۔














