یزد (ھمگام نیوز) 16 جون 2026ء بروز منگل کی علی الصبح، ایران کی یزد جیل میں قید دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ دونوں قیدیوں کو ایک روز قبل ہی جیل حکام کی جانب سے ڈیتھ سیل (قرنطینہ) منتقل کیا گیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق، پھانسی پانے والے ان بلوچ قیدیوں کی شناخت عمر شاہ بخش (عمر تقریباً 24 سال، ولد حمید) اور عبدالغفور شاہ بخش (عمر 25 سال، ولد محمد علی، شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ) کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ دونوں نوجوان زاہدان کے ‘سرجنگل’ کے رہائشی تھے۔

 گرفتاری اور مقدمے کا پس منظر

ذرائع کے مطابق، عمر اور عبدالغفور کو چند سال قبل یزد میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے منشیات کے الزامات کے تحت ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں، ایرانی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد دونوں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

 لواحقین کے مطابق، یزد جیل کے حکام نے چند روز قبل ٹیلیفون کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیا اور انہیں آخری ملاقات کے لیے جیل آنے کی ہدایت کی۔

دونوں نوجوانوں کی اپنے خاندانوں سے آخری ملاقات پیر کے روز کروائی گئی تھی، جس کے اگلے ہی روز انہیں پھانسی دے د

ی گئی۔