تربت (ھمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق 27 مارچ یوم قبضہ بلوچستان کے حوالے سے عوامی شعورو آگاہی کے سلسلے میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے تربت، پنجگور، دشت سمیت بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں 27مارچ سیاہ دن اور پاکستانی قبضے کے خلاف وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کی گئی ۔نماہندہ ھمگام کے اطلاعات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنان نے رات گئے تربت، پنجگور اور دشت کے مخلتف عوامی مقامات پر پمفلٹ با عنوان 27مارچ یوم سیاہ دن تقسیم کی گئی ہے جبکہ پنجگور اور تربت کے مختلف مقامات پر دیواروں پر وال چاکنگ بھی کی گئی ہے پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ
بلوچ قوم نے آزادی کیلئے جس راستے کا انتخاب کیا ہے، اس پہ گامزن بلوچ اب کسی صورت پاکستان کے ساتھ رہنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ فری بلوچستان موومنٹ کی جدوجہد کا محور و مقصد بھی بلوچ قومی آزادی، بلوچ قومی وحدت و شناخت کی بنیاد پر آزاد و خودمختار قومی ریاست کی تشکیل اور آزاد بلوچ وطن کا قیام ہے۔ وقت تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔ دنیا میں بدلتی صورتحال، نئی ابھرنے والی صف بندیوں اور خطے میں بدلتے نئے تقاضوں کے سبب قوموں کی خودمختاری کی راہ ہموار ہورہی ہے۔ ان معروضی حالات اور زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں اپنے وطن اور بیرونی ممالک میں عوامی شعورو آگاہی کیلئے اپنی جدوجہد میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے کارکنان قومی آزادی کے اہم مقصد اورقومی بقاء کیلئے میدان عمل میں برسرپیکار ہیں۔ تاکہ موجودہ صورتحال میں قومی تحریک آزادی کو ایک نئی سمت دے کر قومی آزادی کے اہم مقصد کو تکمیل کی جانب لے جایا جاسکے۔ فری بلوچستان موومنٹ کی قومی آجوئی اور بلوچ وطن پہ بلوچ قومی راج کی اس جدوجہد کے محور و مقصد کی راہ میں بلوچ قوم کے فرزند ہمارے ہم قدم اور دست و بازو بنیں، تاکہ بلوچ قومی واک و اختیار اور بلوچ قومی ریاست کی تشکیل کا حصول ممکن ہو۔