شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایف بی ایم کا بین الاقوامی جبری اغوا کے دن بلوچستان میں...

ایف بی ایم کا بین الاقوامی جبری اغوا کے دن بلوچستان میں جبری اغواء کے خلاف 30 اگست کو لندن میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایف بی ایم کا بین الاقوامی جبری اغوا کے دن بلوچستان میں جبری اغواء کے خلاف 30 اگست کو لندن میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ برانچ 30 اگست کو بین الاقوامی سطح پر منائی جانے والی جبری گمشدگیوں کے خلاف خصوصی دن لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے مقام پر برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1بجے سے لے کر شام 4 بجے تک برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگا۔

بین الاقوامی برادری کو بلوچستان پر پاکستانی جبری قبضے اور اس کے بعد ریاستی قوت کے بل بوتے پر مقبوضہ بلوچستان میں بین الاقوامی تسلیم شدہ عالمی انسانی حقوق کی پامالیوں و بلوچ عوام پر ناروا طریقے سے روا رکھے گئے جبری اغوا، ظلم و ستم اور بلوچ معاشرے کو عمومی و متاثرہ خاندانوں کو خصوصی طور پر اجتماعی سزا دینے کے حوالے سے دنیا اور خصوصی طور پر برطانوی ارباب اختیار کو آگاہی دینا مظاہرے کا بنیادی مقصد ہوگا۔ اس احتجاجی مظاہرے کے ذریعے عالمی برادری اور بین الاقوامی میڈیا کو بلوچستان میں بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصی طور پر سیاسی کارکن، معزز صحافی حضرات اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی کہ وہ اس میں حصہ لیکر بلوچستان کے عوام کی آواز بنیں۔

پارٹی ترجمان نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ اخلاقی، سیاسی و سفارتی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کی سابقہ آزاد ریاستی حیثیت کی بحالی میں بین القوامی فورمز و میڈیا میں صدائے حق بلند کریں اور بین الاقوامی طور پر بلوچ قوم کی مدد میں اپنی آواز اٹھا کر اپنی سیاسی و سفارتی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ایف بی ایم ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا اس احتجاجی مظاہرے کے ذریعے بلوچستان میں قابض پاکستان و ایران کی ریاستی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے طشت ازبام کیا جائیگا۔ اس دن کی مناسبت سے پارٹی مرکزی سطح پر پاکستان و ایران کی بلوچ قوم کی جبری اغوا بارے انٹرنیشنل سطح پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر #StopEnforcedDisappearancesOfBaloch کے ساتھ کیمپین بھی چلائی جائیگی۔

بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور علاقائی و عالمی طاقتیں پاکستان و ایران کے بلوچستان پر ناجائز اور غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان کی تحریک آزادی کی سیاسی و سفارتی مدد کریں۔

ٹوئیٹر پر مہم کے اوقات کار مختلف ممالک میں درج ذیل ہونگے۔

Pakistan time 3:00PM to 9:00PM
India Time 4:00PM to 10:00PM
Afghanistan Time 2:30PM To 8:30PM
Iran Time 2:30PM To 8:30PM
UAE + Oman time 2:00PM To 8:00PM
Bahrain time 01:00PM To 7:00PM
Bangladesh time 4:00PM To 10:00PM
Germany time 12:00PM 6:00AM
London time 11:00AM To 5:00AM
America time 11:00AM To 5:00PM
Sweden time 12:00PM To 6:00PM
Austria time 08:00PM To 2:00AM
Neitherland/ Amsterdam time 12:00PM To 6:00PM

یہ بھی پڑھیں

فیچرز