چهارشنبه, نوومبر 6, 2024
Homeخبریںایف بی ایم کا ۱۱ اگست کے مناسبت سے لندن میں ایک...

ایف بی ایم کا ۱۱ اگست کے مناسبت سے لندن میں ایک روزہ سیمینار منعقد

لندن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان مومنٹ یو کے برانچ نے ۱۱ اگست بلوچستان کی آزادی کے دن کی مناسبت سے لندن میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا جس میں برطانیہ میں مقیم بلوچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارسے فری بلوچستان موومنٹ کے نائب سربراہ پروفیسر مصطفی بلوچ نے خطاب کیا اور ۱۱ اگست ۱۹۴۷ میں بلوچستان کی آزادی اور پھر پاکستان کی جانب سے قبضہ اور برطانیہ کی جانب سے گولڈ سمتھ لائن اور ڈیورنڈ لائینز خطوط کھینچنے اور بلوچستان کی تقسیم پر بات کی۔

مصطفی بلوچ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مغرب میں مقیم بلوچ نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ بلوچستان کی غلامی اور بلوچ قوم پر ہونے ظلم کو علمی بنیاد پر دنیا کے سامنے بے نقاب کرسکیں۔

فری بلوچستان موومنٹ کے انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جمال ناصر بلوچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک قومی ریاست کی تقسیم اور مکمل طور ہر ریاستی وجود کو ختم کرنے سے ایک قوم کی آزادی کی تمنا اور جدوجہد کو روکا نہیں جاسکتا۔ اگر آج بلوچستان تقیسم ہے اور اسی ریاست حیثیت ختم کردی گئی ہے تو ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ یورپ میں موجود پولینڈ کو کئی مرتبہ تقسیم کیا گیا اور اس کے ہمسایہ ممالک اس پر قابض ہوئے لیکن اس کے باوجود پولش قوم نے اپنی سرزمین کی آزادی کو بحال کیا اورمنقسم وطن کو پھر سے متحد کیا۔

ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے بلوچ راجی زرمبش کے رہنما اسمائیل امیری نے شرکا سے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ زیادہ تر بلوچ آزادی پسند تنظیمیں اپنے مشترکہ قومی پہچان جیسے کہ پرچم، شہدا کا دن یا آزادی کے دن پر اتفاق رکھتے ہیں جو کہ ایک انتہائی مثبت سیاسی عمل ہے۔ فری بلوچستان موومنٹ کی سیمینار 4 گھنٹے پرمحیط تھی اوربرطانیہ کے وقت کے مطابق شام پانچ بجے اختتام پزیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز