کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کی عالمی سطح پر اعلان کردہ مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں 28 مئی کو ایف بی ایم کی جانب سے ہونے والے مذمتی مظاہروں میں تمام انسان دوست طبقات انسانی حقوق کے علمبردار تنظیمیں نیو کلیئر مخالف مکتبہ فکر اور بلوچ سندھی کرد اوردیگر آزادی پسند اقوام اور بیرون ممالک تشریف فرما ان کمیونٹیز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایف بی ایم کی کال پر نیو کلیئر مخالف مظاہروں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے ترجمان نے کہاہے کہ 28 مئی 1998 کو ریاست کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے لئے بلوچ سرزمین کا ٹیسٹ زون کے طور پر چناؤ عالمی و علاقائی قوانین کی سراسر خلاف ورزی تھی جس سے خطے کے ماحول میں ہلاکت خیز تبائی سامنے آئی جب کہ ایٹمی ہتھیاروں اور اس کے منفی اثرات کے خلاف بلوچ قوم شروعاتی دنوں سے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے 28مئی کو یوم سیا ہ کے طور پر مناتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچ نسل کشی کی مترادف قرار دی تھی لیکن ریاست بلوچ قوم کی احتجاجی صورت حال کا پرواہ نہ کرتے ہوئے زبردستی چاغی کے سینے میں ایٹم پوڑ کر خطے کے ماحول کو آلودہ کردیا ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں اور انسان دوست ممالک اور عالمی سطح پر نیوکلئر مخالف مائنڈز اور تھنک ٹھینکس کا زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں تجرباتی ہتھیاروں کے منفی اثرات کے خلاف عالمی سطح پر بلوچ سفارتی مہم کا ساتھ دیکر بلوچ قوم کی اصولی موقف کی تائید کرتے ہوئے ایک خود مختار بین الاقوامی ادارے یا ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بلوچستان بھیجا جائے تاکہ وہ بلوچستان میں ریاست کی ایٹمی تجربات ورونمائی کے بعدپیداہونے والے مہلک اثرات کا جائزہ لیکر تمام تر زمینی صورتحال کا براہ راست مطالعہ اور مشاہدہ کریں تاکہ ایٹمی جنونیت کا اندازہ ہو جائے اور اس سلسلے میں غیر جانبدار سائنسدانوں اور عالمی میڈیا کو بھی اجازت دی جائے تاکہ وہ ایٹمی ہتھیارون کے بلوچ سرزمین پر مرتب ہونے والے مہلک صورتحال کو درست انداز میں رپورٹ کرکے حقائق سے جانکاری حاصل کریں تر جمان نے کہاکہ بلوچ آزادی پسند اور ایک امن پسند قوم ہے بلوچ عالمی سطح پر بھی ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ پر یقین رکھتاہے اور ایک آزاد و جمہوری بلوچستان مستقبل میں عالمی دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور اور ان کے عدم پھیلاؤ کے حوالہ سے انسان دوست عالمی قوتوں کی کوششوں میں شریک ہونے اور اس غرض سے نئی عالمی قوانیں وضع کرنے میں بھر پور تعاون کریگا