سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایف بی ایم 10دسمبرکو عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے...

ایف بی ایم 10دسمبرکو عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے لندن میں کانفرنس منعقد کریگی

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ  یو کے چیپٹر عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے 10 دسمبر کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر کانفرنس کا انعقاد کریگی۔
تفصیلات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ چیپٹر کے پریس سیکرٹری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ  انسانی حقوق کے عالمی دن  کی مناسبت سے 10دسمبر کو فری بلوچستان موومنٹ  یوکے برانچ، لندن میں ایک کانفرنس منعقد کریگی۔
واضح رہے دُنیا بھرمیں ہر سال 10دسمبر کا دن انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10دسمبر1948ء کو اپنی ایک قرار داد317میں انسانی حقوق کے عالمی ڈیکلرئیشن کی منظوری دی تھی، جس کی یاد میں ہر سال 10دسمبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز